10:18 , 18 اپریل 2026
Watch Live

گورنر پختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ دستخط پر اعتراض

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور دستخطوں میں فرق کی بنیاد پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔

گورنر نے کہا کہ علی امین کی جانب سے دیے گئے دونوں استعفوں پر موجود دستخط ایک جیسے نہیں ہیں، اس لیے ان کی تصدیق ضروری ہے۔ اس سلسلے میں گورنر نے علی امین کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

ان امیدواروں میں پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلزپارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔

ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی مل کر متفقہ امیدوار لانے پر مشاورت کر رہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایک مشترکہ امیدوار سامنے لائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ بننے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں، جبکہ حکومت کے پاس 93 اور اپوزیشن کے پاس 52 ارکان ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION